انتقل إلى المحتوى

مستخدم:محمد سليم ساجد مدني/ملعب

من ويكيبيديا، الموسوعة الحرة

نام مع لقب : محمد سلیم ساجد مدنی ۔

تاریخ پیدائش : 15 فروری 1972 ء   ۔                 
مکان پیدائش : بھرریا ، دھنوجی ، دھنوشا ، نیپال ۔ 
موبائل نمبر : 9800847476/ 9844298301 واٹس ایپ نمبر:00966500948155
ای میل آئى ڈی :saleemsajidmadani@gmail.com / sajidnepal@gmail.com  
یوٹیوب اور فیس بک آئى ڈی : راہ ہدایت Rahe Hidayat/ Saleem Sajid Madani
کہاں کہاں تعلیم حاصل کی ؟ :

ابتدائى تعلیم پڑوسی بستی جھوجھی کٹیا ، دھنوشا کے مدرسہ فیض العلوم نیپال میں حاصل کی۔ جماعت ادنی تا جماعت ثالثہ کی تعلیم جامعہ سلفیہ جنکپور دھام نیپال میں حاصل کی ۔جماعت رابعہ تا جماعت ثامنہ کی تعلیم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال میں حاصل کی ۔ 1989ء سے1996ء سات سالوں تک جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیر تعلیم رہا اور وہاں سے ثانویہ اور بکالوریوس(بی اے ) کی ڈگری حاصل کی۔ اسی طرح جون 2000ء میں جامعہ ملک سعود ریاض سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی ڈگری حاصل کی۔

تدریسی، دعوتی ، صحافتی اور تصنیفی خدمات :
1417ھ سے 1420ھ کے ماہ جمادی اول تک مرکز التوحید اور مدرسہ خدیجہ الکبری کرشنانگر نیپال میں داعی ،  مدرس ،  مدیر تعلیم  اور ماہنامہ نور توحید کے نائب ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا ۔
1421ھ سے1423ھ کے ماہ شعبان تک  مدرسہ فیض العلوم  مارر ، سرہا ، نیپال میں تدریسی اور دعوتی فریضہ انجام دیا۔ 
شوال 1423ھ سےشوال 1424ھ تک مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور نیپال میں وکیل المرکز کی ذمہ داری کے علاوہ دعوتی اور تدریسی فریضہ انجام دیا ۔ مرکز کی تاسیس 1420ھ سے1440ھ تک وکیل ، امین صندوق اور نائب رئیس جیسے مختلف مناصب سنبھالے۔ اور فی الوقت 1441ھ سےبطورناظم اعلی  (امین عام )خدمت جاری ہے۔
1424ھ کے اخیر سے تا حال مکتب دعوت و ارشاد غرب الدیرہ ریاض میں بحیثیت داعی و مترجم کام جاری ہے،  الحمد للہ اب تک متعدد مضامین  مختلف میگیزنز میں نشر  ہو چکے ہیں ، 100سو سے زائد  ویڈیوز اپلوڈ ہو چکے ہیں اور  28 کتابچے اور پمفلیٹز اردو ، ہندی اور نیپالی میں چھپ چکے ہیں۔

و اللہ ولی التوفیق